• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اولو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق، بدھ کو وزیر خارجہ نے ترکی کے وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے بھارت کی طرف سے کی جانے والی دراندازی اور خطے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔ترک وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو اپنی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔پاکستانی وزیرخارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن ہم اپنی سالمیت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، ہم بھارتی جارحیت کے خلاف دفاع کا مکمل حق رکھتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply