راولپنڈی :ترجمان پا ک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پاک فضائیہ کی جانب سے 2 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کر دی۔میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ دونوں بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر نشانہ بنایا گیا، ایک طیارے کا ملبہ آزاد جموں کشمیر کی حدود میں گرا جبکہ دوسرے طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو پاک فوج کے دستوں نے گرفتار کر لیا اور2 چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں