لاہور:پاکستان میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 4کے 8میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔
پی ایس ایل 4کے پاکستان میں میچزکے انعقاد کے ٹکٹوں کی فروخت کا آج سے آغاز ہوگا۔
آن لائن سیل کے بعد اب نجی کوریئر کمپنی کے پچپن سینٹرز پرٹکٹس کی فروخت صبح 8بجے سے شروع ہوجائے گی، کراچی کے26، لاہور کے12جبکہ باقی شہروں کے ایک ایک سینٹر پر ٹکٹ فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے۔
پی ایس ایل فور کے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جس میں کراچی میں فائنل سمیت 5اورلاہور میں 3میچز کھیلے جائیں گے، 7سے 15مارچ تک ہونے والے سات میچز کے ٹکٹس کی قیمت 500، ایک ہزار، 2ہزار، ڈھائی ہزار اور3ہزار روپے ہے۔
فائنل کے ٹکٹ کی قیمت 500، 2ہزار، 4 ہزار، ساڑھے 7ہزار اور8ہزار روپے رکھی گئی ہے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں