علی ظفرکی حب الوطنی پر اجے دیوگن کی حمایت

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن  نے کہا  ہے کہ علی ظفر نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کی حمایت کرکے اپنے ملک سے وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔  اجے دیوگن نے دیگر بھارتیوں کے برعکس علی ظفر کو حب الوطن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ  علی ظفر پاکستانی ہیں لہٰذا ظاہر سی بات ہے وہ اپنے ملک اوراپنی قوم کو سپورٹ کریں گے اور ہم اپنے ملک کو سپورٹ کریں گے۔ علی ظفر نے جو کچھ کہا میرے پاس اس کے خلاف ہونے کی یا اسے ناپسند کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، علی ظفر نے اپنے ملک وقوم سے وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply