بھارت مقبوضہ کشمیرمیں70سال سےظلم کررہاہے،مشال ملک

سری نگر:حریت رہنما ءیاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیرمیں70سال سےظلم کررہاہے، بھارت نےکشمیرپرقبضہ کررکھاہے۔

ہفتے کو  مشال ملک نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں 70سال سے ظلم  کررہا ہے ،پلواما واقعے کے بعد توجیسے بھارت کولائسنس ہی مل گیا ہے ، بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کوشہید کررہی ہے ۔

حریت رہنماکی اہلیہ نے مزیدکہاکہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے کشمیریوں پرظلم کی انتہا کردی ہے ،بھارت اوچھےہتکھنڈوں پر اتر آیاہے،جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر2ایٹمی ممالک کے درمیان سلگتی چنگاری ہے ، خطے میں امن کیلئے اقوام متحدہ اورعالمی برداری مسئلہ کشمیرحل کرانے میں کردارادا کریں ۔

Advertisements
julia rana solicitors

مشال ملک نے مزید کہا کہ کشمیریوں کوحق دیاجائےجبرکہیں نہیں ہوسکتا، خطےمیں امن کیلئےمسئلہ کشمیرکاحل ضروری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply