بھارتی دانشور نے پلواما حملے کو بے نقاب کردیا

نئی دہلی: بھارتی دانشور پرتاب بھانو مہتا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان جیت گیا اور بھارت ہار گیا، کیونکہ پاکستان پر کوئی عالمی، سیاسی اور سفارتی دباؤ نہیں۔ بھارت نیم روایتی جنگ میں پاکستان کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

اخبار دی انڈین ایکسپریس میں شائع ہونے والے مضمون میں بھارتی دانشور پرتاب بھانو مہتا نے اعتراف کیا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد ہمارا رویہ ایسا ہوگیا جیسے پاکستان جیت چکا ہے اور سرجیکل اسٹرائیک جیسا کوئی عمل صورتحال کو تبدیل نہیں کر سکتا۔

انہوں نے اپنے مضمون میں لکھا کہ امریکا جیسی بڑی طاقت بھی افغانستان میں بے بس ہو گئی اور بھارت نیم روایتی جنگ میں پاکستان کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

پرتاب بھانو مہتا نے مزید لکھا پاکستان کے خلاف بھارت نے اپنی استعداد کار میں اضافہ نہیں کیا اور پاکستان جیت گیا، کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں احساس محرومی حقیقی ہے۔

بھارتی دانشور نے اعتراف کیا ہے کہ 5 سال میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خراب کرنے کے ذمہ دار ہم خود ہیں۔ پلوامہ حملے کے بعد عوام میں غصہ اپنی ہی تباہی کا باعث بن گیا اور پاکستان جیت گیا کیوں کہ بھارت کی ثقافت گل سڑ گئی ہے۔

پرتاب بھانو مہتا کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت خود شدید گھٹن کا شکار ہے اور حملے کے بعد سوچ بچار کے بجائے یہ تلاش کرتے رہے کہ کسے الزام دیا جائے۔ بھارت کامیاب خفیہ آپریشن کرنے اور جدید فنی صلاحتیں حاصل نہیں کر سکا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی بڑھکیں مارنے والی سیاسی قیادت امن قائم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی اور اس صورتحال کا اعتراف کرنا ہمارے لیے مشکل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply