• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنما ءیاسین ملک سمیت کئی سیاسی رہنماء گرفتار

مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنما ءیاسین ملک سمیت کئی سیاسی رہنماء گرفتار

سری نگر:مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے  حریت رہنما ءیاسین ملک سمیت کئی سیاسی رہنماؤں  کو گرفتار کرلیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت جاری  ہے،بھارتی فورسزاور پولیس نے حریت رہنماؤں اورکئی سیاسی رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

سری نگرمیں حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتارکرلیا گیا،کارروائی کے دوران  درجنوں لیڈران اور سرگرم کارکنوں کو بھی  حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان حریت فورم کے مطابق یاسین ملک کوکوٹھی باغ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہےتاہم قابض فوج کی جانب سے یاسین ملک کی گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائی گئیں ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب نہتے کشمیریوں پرمزید ظلم روا رکھنے اور نام نہاد سرچ آپریشن کیلئے یونین وزارت  داخلہ نے نیم فوجی دستوں کی سو اضافی کمپنیاں کشمیر میں  تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply