پاکستان سپرلیگ 4میں آج 2میچز کھیلے جائیں گے

شارجہ:پاکستان سپرلیگ 4میں آج 2میچز کھیلے جائیں گے، لاہورقلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز سے جبکہ پشاورزلمی کی ٹیم اسلام آبادیونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی۔

پاکستان سپرلیگ 4میں آج شارجہ میں ڈبل ہیڈر ہوگا،لاہورقلندرز کی ٹیم ملتان سطانز سے دودو ہاتھ کرے گی۔

لائیو ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4بجے شروع ہوگا،دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے تین میچوں میں سے دو میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

دن کا دوسرا ٹاکرا رات 9بجے شروع ہوگا،پشاورزلمی اسلام آبادیونائیٹڈ کیخلاف میدان میں اترے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسلام آباد کو 3میچوں میں سے 2 میں شکست ہوئی جبکہ پشاورزلمی نے3میں سے 2میں فتح سمیٹی۔

  • julia rana solicitors london
  • julia rana solicitors
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply