بھارت کا مکروہ چہرہ۔۔۔۔سید علی احمد بخاری

پلوامہ حملے کے بعد سے انڈین لیڈرشپ ،میڈیا بشمول عوام نے جس طرح سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہوا ہے اِس کے بعد بحیثیت مجموعی اِنڈین قوم کاوہ مکروہ اور بھیانک چہرہ دیکھنے کو ملا جس سے پاکستانی قوم نہ صرف ناواقف ہے بلکہ اکثر پاکستانیوں کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہو گا کہ انڈین عوام اور میڈیا پاکستان اور پاکستانیوں سے اِس قدر شدیدنفرت کرتے ہیں۔ انڈین قوم میں بحیثیت مجموعی پاکستان کے لئے نفرت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ اور وہ پاکستانیوں سے بغض، حسد اور کینہ میں وہ اپنا ثانی نہیں رکھتے۔انڈین نہ صرف پاکستان اور پاکستانیوں سے نفرت کرتے ہیں بلکہ ہر اُس شخص سے بھی دشمنی مول لیتے ہیں جو پاکستان سے نفرت نہ کرتا ہو،چاہے وہ کوئی انڈیا کا اپنا عام آدمی ہو ، لیڈرہو،یا کوئی سلیبرٹی ہی کیوں نہ ہو۔

موجود حالات میں پاکستانی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔اِنڈیا نے پاکستان کے خلاف ایک نیا آپریشن “کولڈ سٹارٹ” شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں،جس کے تحت پہلے مرحلے میں پاکستان کو عالمی طور پر ممکنہ حد تک تنہا کیا جائے گا،خاص طور پر ایران اور افغانستان کو پاکستان کے خلاف اِستعمال کرتے ہوئے اندرونی طور پر کمزور کیا جائے گا۔ ایران اور افغانستان سے ملحقہ سرحدوں پر کشیدگی بڑھا کر پاکستانی فوج کی توجہ منقسم کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف عسکری جارحیت کی جائے گی جس کا حدف پاکستان کو کئی ٹکڑوں میں تقسیم کر نا ہے۔اور اِس جنگ میں انڈیا کو ایران اور افغانستان کے علاوہ درجنوں ممالک کی مکمل حمایت حاصل ہو گی۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستانی قوم متحد ہو کر اپنی مُسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہو۔اور دشمن کی تمام چالوں کو خاک میں ملا نے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔اور ریاستی اداروں کو چاہیے کہ وہ بیک وقت مشرقی،مغربی سرحدوں کے علاوہ اندرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے حکمتِ عملی ترتیب دیں۔اور یاد رہے کہ ایران اور افغانستان نہ ماضی میں پاکستان کے ساتھ مخلص تھے اور نہ حال میں ہیں اورنہ ہی مستقبل میں بھی اِن سے کوئی اَچھے کی امید رکھی جائے۔ ہمیشہ مشکل وقت میں اِن ممالک کے پاکستان کی پیٹھ میں چُھرا گھونپا ہے۔اور آئندہ بھی اِسی پالیسی پر کارفرما رہیں گے۔

کسی بھی ملک کی فوج کے لئے ایک ساتھ اتنے محاذوں پر مقابلہ کرنا ممکن نہیں ہوتا جب تک کہ اس ملک کے عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ نہ کھڑے ہوں،اور پاکستانی قوم کے لئے یہ وقت بہت جلد آنے والا ہے۔ہمیں اپنی صفوں میں موجود دشمن کے ایجنٹوں کو بے نقاب کرنا ہو گا۔اور دشمنوں کی ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ اورہمیں انڈیا کی طرف سے پاکستان کو “ڈر گیا ہے پاکستان” اور آتنکستان ” جیسے توہین آمیز القابات دینے کا منہ توڑ جواب دینا ہو گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ انٹرٹینمنٹ اور فلموں کی بجائے ایک دو انڈین نیوز چینلز کو پاکستان میں دکھائے جانے کی اجازت دے،اگر ایسا ممکن نہیں تو کم از کم انڈین نیوز چینلز پر ہونے والے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کو مکمل طور پر پاکستانی چینلز پر دکھایا جائے کیا ، ایسا کرنے سے نہ صرف پوری پاکستانی قوم انڈیا کے حوالہ سے راہ راست پر آجائے گی،بلکہ دو قومی نظریہ کو عملی طور پر سمجھ جائے گی۔انڈین ذہنیت کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد میں اورعلامہ محمد اقبال ؒ اور قائد اعظم محمد علی جناح کی دوراندیشی کو دل سے سلام پیش کرتا ہوں ۔ جن کی وجہ سے ہمیں آزادی کی نعمت ملی ،ہمیں دل وجان سے اس کی قدر کرنی چاہیے ورنہ ہم بھی آج ہندو بنیے کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوتے ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی عزت و آبرو داؤ پر لگ چکی ہوتی۔ اور ہم اپنے ہی گھروں میں غیر محفوظ ہوتے۔اور ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے عالمی سطح پر آواز بلند کرنا ہو گی ، اور ان کی مدد کرنے کے لئے آگے آنا ہو گا،جو کہ اِس وقت تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔انڈین افواج نے اُ ن پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔اور وہ مساجد میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ کشمیری عوام کی مسلح جد وجہد آزادی کو کامیاب فرمائے اور کشمیر ی مسلمانوں کو آزادی کی نعمت عطا ء فرمائے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply