• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان اور بھارت تصفیہ طلب امور کے حل کیلئے مذاکرات کا آغاز کریں: چین

پاکستان اور بھارت تصفیہ طلب امور کے حل کیلئے مذاکرات کا آغاز کریں: چین

چین نے بھارت اور پاکستان کو خطے کے اہم ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے معمول کی نیوز بریفنگ میں پاک بھارت کشیدگی کےسوال کا جواب دیتے ہوئے بھارت کوپاکستان سے کشیدگی کی بجائے مذاکرات کا مشورہ دے دیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ملک ہیں، پاک بھارت مستحکم تعلقات خطے کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے انتہائی ضروری ہیں، امید ہےدونوں ملک تحمل سےکام لیتے ہوئے مذاکراتی راہ اختیار کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں فروغ پرخوش ہے، سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر پہلے ہی فریم ورک طے پاچکا ہے، چین تیسرے فریق کوشامل کرنے کے لیے ہر قسم کے مشاورتی عمل کے لیے تیار ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply