• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے پر ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترِخارجہ طلبی

پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے پر ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترِخارجہ طلبی

دفترخارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے اور ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں گھسنے کی کوشش پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسپیشل سیکریٹری ایشیا پیسیفک امتیاز احمد نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گرویو احولالیہ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارت کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں اور نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر مظاہرین نے گیٹ سے زبردستی اندر گھسنے کی کوشش کی۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی سفارتکاروں اور ان کے خاندان کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے۔

سیکریٹری ایشیا پیسیفک نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت واقعات کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

پاکستان نے بھارت میں اپنے ہائی کمیشن کی ناقص سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دروازے تک مظاہرین کی رسائی پر تشویش ہے اور پاکستانی سفارتی عملے سے متعلق نامناسب زبان کا استعمال کیا گیا۔

اسپیشل سیکریٹری ایشیا پیسیفک امتیاز احمد نے مطالبہ کیا کہ بھارت سیکیورٹی کی ناکامی کے واقعے کی تحقیقات کرے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔

Advertisements
julia rana solicitors

گزشتہ روز نئی دہلی میں ہندو انتہاپسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں ہائی کمیشن میں گھنے کی کوشش کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply