• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پلوامہ واقعہ، پاکستان نےاقوام متحدہ میں سفارتی کوششیں تیز کردیں

پلوامہ واقعہ، پاکستان نےاقوام متحدہ میں سفارتی کوششیں تیز کردیں

اسلام آباد:پلوامہ واقعے کے بعد کشیدگی کے پیش نظرپاکستان نے  اقوام متحدہ میں سفارتی کوششیں تیزکردیں۔

تفصیلات کے مطابق،بدھ کواقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقاتیں کیں اورسیکرٹری جنرل کوخطےکی بگڑتی صورتحال سےآگاہ کیا۔

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کی غاصبانہ کارروائیوں کی جانب دلائی۔

پاکستانی مندوب نے وزیراعظم کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا  کہ اگر ضرورت پڑی تو پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے گا۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو کشید ی کم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے، بھارت کا جارحانہ رویہ خطے کو مزید غیر  مستحکم کر رہا ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی ادارہ علاقےمیں کشیدگی کم کرانےمیں کرداراداکرے،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل خطےکےامن میں کرداراداکریں،یواین سیکرٹری جنرل بھارت کی دھمکیوں کانوٹس لیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں لیاجائے، سیکرٹری جنرل اگراسے خطےکیلئےمشکل وقت سمجھتےہیں تواس کاحل بھی انہیں ہی نکالناہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply