اب چلیں گی ائیر کنڈیشنڈ نان اسٹاپ ٹرینیں

وزیر اعظم عمران خان 23 اور 30 مارچ کو 2 نئی لگژری ٹرینوں سر سید ایکسپریس اور جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔

عمران خان 23 اور 30 مارچ کو 2 نئی لگژری ٹرینوں سر سید ایکسپریس اور جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، ریلوے کیریج فیکٹری 21 مارچ تک دونوں ٹرینوں کی30 کوچز تیار کر کے پاکستان ریلوے کے حوالے کرے گی جس کا ورک آرڈر جاری ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ کیریج فیکٹری ملازمین کو وفاقی وزیر شیخ رشید کی طرف سے 3,3 ہزار روپے مارچ کی تنخواہ کے ساتھ جاری ہوں گے۔

سر سید ایکسپریس 30 مارچ سے راولپنڈی سے کراچی جائے گی، یہ نان اسٹاپ ٹرین ریکارڈ 18 گھنٹوں میں کراچی پہنچے گی یہ مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوگی اس میں صوفہ سیٹ، ہر کوچ میں الگ ای ای ڈی، وائی فائی، ایئرکنڈیشنڈ، منرل واٹر دستیاب ہوگا، اس کا کرایہ11 ہزار روپے تجویز کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

جناح ایکسپریس لاہور سے کراچی چلے گی یہ دونوں پاکستان کی انتہائی لگژری ریل گاڑیاں ہوں گی، جدید ترین واش روم بھی ہوں گے، لگژری برتھ اور سیٹ ہوگی ان گاڑیوں کی 3 ماہ قبل تک سیٹوں کی بکنگ کرائی جاسکے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply