کراچی :کراچی میں مطلع ابرآلود ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کل بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر قائد میں صبح سے ہی بادلوں کا راج ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50فیصد ہے، جنوب مغرب سے 13سے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔
Advertisements
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کل سے شہر میں تیز بارش کا امکان ہے، جمعرات کو بھی موسم ابرالود رہے گا اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ جمعہ کی شام سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں