• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستانی طالب علموں کیلئے ترکی میں اسکالر شپ کا اعلان

پاکستانی طالب علموں کیلئے ترکی میں اسکالر شپ کا اعلان

اسلام آباد: ترکی نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبا و طالبات کو اپنے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کے تمام اخراجات ترکی کی حکومت برداشت کرے گی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے حکام کے مطابق اسکالرشپ انڈر گریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں کیلئے ہے۔

ذرائع کے مطابق اسکالرشپ کیلئے 20 فروری تک درخواست دی جا سکتی ہے۔

ترکی اسکالرشپ ایک حکومتی فنڈڈ پروگرام ہے، جو دنیا بھر کے طلبا و طالبات کو ترکی کی بہترین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ترکی اسکالرشپ کا مقصد ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اگر آپ اسکالر شپ کیلئے درخواست دینا چاہتے ہیں یا تفصیلی معلومات جاننا چاہتا ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply