اسلام آباد:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج بھی پاکستان میں مصروف دن گزاریں گے،سعودی ولی عہد ایوان صدر میں تقریب میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق،سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کی دورہ پاکستان کے دوسرے روز بھی مصروفیات جاری رہیں گی۔
شہزادہ محمدبن سلمان مسلح افواج کےسربراہان سےملاقات کریں گے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج صدر مملکت عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ سعودی ولی عہد کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور پارلیمانی وفد سے بھی ملاقات ہوگی۔
ایوان صدر میں سعودی شہزادے کے اعزاز میں تقریب ہوگی،استقبالیہ کے بعد سعودی ولی عہد کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈنشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔
صدرمملکت سعودی ولی عہدکے اعزازمیں ظہرانےکااہتمام کریں گے،ظہرانےمیں وزیراعظم،مسلح افواج کےسربراہان شرکت کریں گے۔
ظہرانےمیں کابینہ کے اراکین بھی شرکت کریں گے،سعودی ولی عہد آج سہ پہر 3 بجے پاکستان سے روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں