پولیس کا روایتی ایکشن بزرگ کی جان لے گیا

کراچی: پولیس کا روایتی ایکشن ملزم کی جان لے گیا، سائٹ ایریا میٹروویل میں اقبال مارکیٹ پولیس کے چھاپے کے دوران ملزم کو دل کا دورہ پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گڈانی شپ یارڈ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالکریم کی گرفتاری کیلئے سائٹ ایریا میٹروول میں چھاپا مارا گیا، چھاپےکے دوران ملزم کی طبیعت بگڑ گئی۔طبیعت بگڑنے پر پولیس نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن علاقہ مکینوں نے گھیر لیا، جبکہ اسپتال منتقلی کے دوران ملزم دم توڑ گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ملزم عبد الکریم کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد دل کے مریض تھے، منت سماجت کے باجود پولیس نے والد سے زور زبردستی کی اور گھسیٹ کر موبائل میں بٹھایا اور پولیس موبائل میں ہی والد کی موت ہوئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply