• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • پلوامہ حملہ،بھارتی منصوبہ بندی،اور ہمارے کرنے کے کام – ماسٹر محمد فہیم امتیاز

پلوامہ حملہ،بھارتی منصوبہ بندی،اور ہمارے کرنے کے کام – ماسٹر محمد فہیم امتیاز

پلوامہ حملہ باقاعدہ خود سوچی سمجھی بھارتی منصوبہ بندی سے کروایا گیا،جس میں بھارتی فوج میں موجود دلت برادری کو نشانہ بنایا گیا،بھارتی قومی اخبار کے مطابق اس حملے میں بھارتی حکومت کے کچھ اہم ذمہ داران کے ملوث ہونے کے بھی شواہد ملے ہیں،ذرائع کے مطابق جب تین فروری کوبھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تو اس دورہ کے دوران باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی کہ آئندہ انتخابات میں کس طرح دلت برادری کی حمایت حاصل کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر نفرت بھی پھیلائی جائے۔

وجوہات چھپی ہوئی نہیں ہیں،بھارت کبھی بھی پاکستان کا مستحکم ہونا برداشت نہیں کر سکتا،افواج پاک کے آپریشنز اور دہشتگردی پر قابو پا لینے،کشمیر ایشو پر پاکستان کی طرف سے بھرپور اظہار یکجہتی اور عالمی  برادری کے سامنے کشمیر ایشو کو اجاگر کرنا،امریکہ سے افغانستان کے انخلاء،پھر امریکہ اور افغان طالبان کے مذاکرات میں پاکستان کا کردار،پی ٹی ایم سمیت متعدد لسانیت،قومیت،صوبائیت پر مبنی تنظیمات کی ناکامی،پی ایس ایل میں بین الاقوامی برادری کا پاکستان کی طرف متوجہ ہونا،وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ سمیت متعدد پلیٹ فارمز سے پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنا،اور سب سے اہم سترہ/اٹھارہ تاریخ کو سعودی ولی عہد،امریکہ اور افغان طالبان،تینوں کا پاکستان میں اکٹھا ہونا اور بہت سی وجوہات جو واضح طور پر پاکستان کا تصور بین الاقوامی سطح پر ایک پرامن،دوست اور عالمی امن کے لیے کوشاں ملک کے طور پر بنانے کے ساتھ ساتھ دن بدن پاکستان کو معاشی،اور سفارتی دونوں محاذ پر استحکام کی طرف لے جا رہی ہیں یہ سب بھارت کی نیندیں حرام کرنے کے لیے کافی ہے۔

سب سے بنیادی وجہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا گراف اوپر جاناہے،کیونکہ  آج کی جنگ “آئیسولیشن وار” ہے،اس میں دشمن کو بدنام کر کے عالمی برادری میں تنہا کیا جاتا ہے،اب جب پاکستان کا مثبت ترین کردار اتنا واضح ہورہا ہے تو مودی سرکار کی طرف سے ایک تیر سے دو شکار کرنے کا منصوبہ بنا،نمبر ایک کشمیر میں دلت فوجیوں کو مروا کر انتخابات میں ان کی ہمدردیاں سمیٹنا اور دوسرا الزام پاکستان پر لگا کر اسے بدنام کرنا،اور تیزی سے بلند ہوتے پاکستان کے گراف کو روکنے کی کوشش کرنا۔!!یہ کافی لمبی چوڑی پلاننگ تھی کیونکہ ایک طرف تو بھارت پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے،وہی دوسری طرف ایرانی کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے پاکستان پر کیچڑ اچھالنا شروع کر دیا اور الزامات لگانے شروع کر دیے ہیں کہ پاسدارانِ انقلاب پر خودکش حملہ کرنے والوں کی پشت پناہی پاکستان کرتا ہے۔

ابھی حالات مزید کشیدگی کی طرف جا سکتے،اور پاکستان پر مختلف الزامات تھوپ کر اس کا دن بدن بہتر ہوتے تصور کو بگاڈنے کی کاوشیں شروع ہو چکی ہیں،بھارت اور ایران شروع ہو چکے ہو سکتا ساتھ میں مزید بھی کچھ عناصر  شامل ہو جائیں،ایک بات یاد رکھیے،دو بدو جنگ ہونے کے تو دس فیصد چانس بھی نہیں مگر آج کی وار “آئیسولیشن وار” شروع ہو چکی ہے،اس میں اپنا حصہ ڈالیں،فوری طور پر تمام کام تمام روک کر  مکمل توجہ اسی طرف کر لیں۔

سبھی احباب زیادہ سے زیادہ حقائق اکٹھے کرنا شروع کر دیں،جن میں

پلوامہ حملے میں انڈین فورسز اور ایجنسیز کے کردار پر سوال۔

اس حملے کا انڈین گورنمنٹ کا الیکشن کمپین کا حصہ ہونا۔

جیش محمد کی ذمہ داری قبول کرنا اور پاکستان کا اس تنظیم کو کالعدم قرار دینا۔

انڈین بارڈر پر مضبوط ترین دفاعی انتظامات۔

پاکستان کا موجودہ بین الاقوامی دوروں میں مصروف ہونا۔

انڈین آرمی کا کشمیریوں پر ظلم ستم اور یہ حملہ اس کا بدلہ۔

حملے کے بعد انڈینز کا کشمیریوں پر دھاوا بولنا۔

دلت برادری کا نشانہ ہونا۔

ساڈھے تین سو کلوگرام بارودی مواد اور انڈین میڈیا اور ایجنسیز کے کشمیر کلیئر ہونے اور مکمل کنٹرولڈ ہونے کے دعوے۔

حملے میں استعمال ہونے والے مواد کا بھارتی ساختہ ہونا اور انڈین ایجنسیز اور میڈیا کا اعتراف کرنا۔

کشمیری سابق وزیر اعلی کا پاکستان پر الزام کی سختی سے تردید کرنا۔

پاکستان کی سختی سے الزام کی تردید اور افسوس کا اظہار کرنا۔

بھارت کی طرف سے حملے کے بعد مسلسل جنگ اور جارحیت اور دھمکیاں۔پاکستان کی طرف سے مسلسل امن کی بات کرنا۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ سب اور بھی جو جو نقاط ہیں اس طرح کے ان پر کام کریں،انگلش آرٹیکل لکھیں اور لکھوائیں،انگلش ڈاکیومنٹریز بنوائیں،اور اس سب مواد کو ویب سائٹس بلاگز اور بین الاقوامی سوشل میڈیا گروپس،پیجز پر لگائیں،تاکہ بین الاقوامی کمیونٹی کے   حقائق سنے  جائیں نہ کہ وہ جو بھارت جھوٹ پر مبنی پھیلائے،یہ ہم سب کا کام ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نقطہ نظر اور کردار واضح کریں اور مودی سرکار کا ہمارے حالیہ دوروں پر اثر انداز ہونے اور عالمی سطح پر تصور خراب کرنے کے منصوبے پر پانی پھیرتے ہوئے اور اس کا خود اس حملے میں ملوث ہونا حقائق کی بنیاد پر دنیا کے سامنے لائیں۔

Facebook Comments

ماسٹر محمد فہیم امتیاز
پورا نام ماسٹر محمد فہیم امتیاز،،ماسٹر مارشل آرٹ کے جنون کا دیا ہوا ہے۔معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ،سائبر ٹرینر،بلاگر اور ایک سائبر ٹیم سی ڈی سی کے کمانڈر ہیں،مطالعہ کا شوق بچپن سے،پرو اسلام،پرو پاکستان ہیں،مکالمہ سمیت بہت سی ویب سائٹس اور بلاگز کے مستقل لکھاری ہیں،اسلام و پاکستان کے لیے مسلسل علمی و قلمی اور ہر ممکن حد تک عملی جدوجہد بھی جاری رکھے ہوئے ہیں،

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply