کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کی ایک اور ہونہار اور باصلاحیت طالبہ 12 سالہ رادیہ عامر نے امریکی خلائی ادارے ناسا میں اپنی جگہ بنا کر ملک کا نام روشن کردیا۔ 12 سالہ پاکستانی طالبہ رادیہ عامر کا تعلق کراچی سے ہے جنہیں ناسا نے ایک ہفتے کی انٹرنشپ کے لئے منتخب کیا ہے۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اعلان کیا کہ12 سالہ پاکستانی طالبہ رادیہ عامر کو ناسا کی ایک ہفتے کی انٹرنشپ پروگرام کے لئے منتخب کیا گیا ، وہ انٹرن شپ پروگرام میں مستقبل میں خلاباز بننے کی تربیت حاصل کر سکیں گی۔ ناسا نے رادیہ عامر کو مختلف ممالک کے 25 طلباکے گروپ کے ساتھ منتخب کیا ۔ رادیہ عامر برٹش اوورسیز سکول کراچی میں آٹھویں کلاس کی طالبہ ہیں جنہیں بچپن سے ہی خلا میں جانے اور اس کے حوالے سے جاننے کا شوق تھا۔ وہ اپنا خواب پورا کرنے کے لئے آج کراچی سے ناسا کینیڈی سپیس سینٹر آرلینڈو فلوریڈا کے لئے روانہ ہوں گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں