امریکہ میں ایمرجنسی نافذ ہونے والی ہے، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہائوس  نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کی سرحدی دیوار کی فنڈنگ کے معاملے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے والے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کی منظوری نہ دینے پر نالاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حکومتی شٹ ڈاؤن کے بعد اب ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہائوس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کی سرحدی دیوار کی فنڈنگ کے معاملے پر ایمرجنسی کا اعلان کرنے والے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ حکومتی شٹ ڈائون کو ختم کرنے کے لیے بارڈر سیکیورٹی کے بل پر تو دستخط کر دیں گے تاہم اپنے مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر دیوار کی تعمیر کے لیے فوجی فنڈز کا استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply