• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میکسیکو دیوار،ٹرمپ کا خصوصی اختیارات استعمال کرنیکا اعلان

میکسیکو دیوار،ٹرمپ کا خصوصی اختیارات استعمال کرنیکا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے ایمرجنسی میں اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘وال ورکس’ کہہ کر میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں خصوصی اختیارات استعمال کرنے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

ڈیمو کریٹس کی جانب سے اس اعلان کو اختیارات کا ناجائز استعمال کہا گیا ہے۔دیوار کی تعمیر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا بنیادی حصہ تھی تاہم بحیثیت صدر  وہ اس دیوار کے لیے فنڈنگ حاصل کرنے میں ناکام تھے۔

امریکی صدر حکومتی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کے لیے بارڈر سیکیورٹی کے بل پر تو دستخط کر دیں گے مگر میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کے اپنے مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اب وہ کانگریس کو بائی پاس کر کے دیوار کی تعمیر کے لیے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم جنوبی سرحد سے آنے والے بحران سے اس دیوار کے ذریعے نمٹیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مجرموں اور ان جیسے دوسرے گروہوں کی آمد سے اپنے ملک کو بچانا چاہتے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply