• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خاتون کے چہرے کے اندر رینگنے والا کیڑا۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

خاتون کے چہرے کے اندر رینگنے والا کیڑا۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

ماسکو : ایک روسی خاتون کے چہرے پر جگہ بدلنے والا ابھار یا دانہ بن گیا۔ ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ ابھار ایک کیڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 32 سالہ روسی خاتون کی ناک، آنکھ، ماتھے اور ہونٹ پر وقفے وقفے سے پیدا ہونے والے ابھار نے پریشانی میں مبتلا کئے رکھا تھا۔

ماہرین طب کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پا رہے تھے۔ بالآخر خاتون نے ایک ماہر چشم سے رجوع کیا جنہوں نے انکشاف کیا کہ آنکھ پر موجود لکیر کی طرح کا ابھار کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک زندہ طفیلی کیڑا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ چہرے پر پیدا ہونے والا یہ ابھار اپنا مقام تبدیل کرتا رہتا تھا اس وقت سے ظاہر ہو رہا تھا کہ جب ایک نواحی علاقے میں قیام کے دوران خاتون کو مچھروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ماہرین طب نے خاتون کی آنکھ سے رینگتے ہوئے ہونٹ پر ٹھہر جانے والے طفیلی کیڑے کو کامیاب آپریشن کر کے نکال دیا۔ یہ ایک لمبے دھاگے کی شکل کا طفیلیا کیچوا (Dirofilaria) تھا۔ جو مچھر سے انسان میں منتقل ہوسکتا ہے۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اگر اس کیڑے کو انسانی جسم سے نہ نکالا جائے تو یہ دو سال تک انسانی جسم میں زندہ رہ سکتا ہے، تاہم اس قسم کے واقعات نہایت کم ہیں جس سے بچنے کے لیے احتیاط لازمی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ویڈیو دیکھیں۔۔۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply