نئی دہلی : بھارت میں ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے سترہ افراد ہلاک اور پینتیس زخمی ہوگئے۔
بھارتی ذرائع و ابلاغ کے مطابق یہ آگ چھ منزلہ ہوٹل کی عمارت کے دو فلورز میں لگی جس کے باعث فلور پر موجود کئی افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ تین افراد ہوٹل کی عمارت سے جان بچانے کیلئے کودتے ہوئے اپنے زندگی گنوا بیٹھے۔
حکام کے مطابق واقعے کے بعد ہنگامی طور پر عمارت سے باہر نکلنے کا دروازہ بند تھا جو کہ غیر قانونی ہے۔کہا جارہا ہے کہ ہنگامی طور پر ہوٹل سے باہر نکلنے کا راستہ ہر رات کو بند ہوتا تھا جبکہ اس کے باہر گارڈ موجود رہتا تھا۔
پولیس حکام نے واقعے میں پینتیس افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اب بھی ایک شخص لاپتہ ہے۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے اور ہوٹل کے کمرں میں لکڑی کے پینلز کے باعث یہ پھیلی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں