اُس کا وجود اب اُن دونوں کی آنکھوں میں کھٹکنے لگا تھا۔
اُس کی شادی پر وراثت کا حصہ ہاتھ سے جانے والا تھا۔
دونوں غیرت مندوں نے اُسے رنگ رلیاں مناتے دیکھا لیا تھا۔
انہوں نے کلہاڑی کے وار سے اُسے کاری اور اُس کے عاشق جو کہ غریب کسان کا بیٹا تھا، کارو کر دیا۔
یہ الگ بات ہے کہ کاری اور کارو نے کبھی ایک دوسرے کو دیکھا تک نہیں تھا۔
پنچائیت نے قبیلہ کی غیرت برقرار رکھنے پر وراثت پوری عزت کے ساتھ دونوں کو سونپ دی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں