خاشقجی کا قتل سعودی حکام نے کیا، رپورٹ

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کا قتل سعودی حکام نے کیا۔ اقوام متحدہ کی تین رکنی انکوائری کمیشن نے خاشقجی قتل کیس سے متعلق آڈیو ثبوت کا جائزہ لیا اور کمیشن جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق حتمی رپورٹ جون میں پیش کرے گا۔ عر ب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی انکوائری کمیشن کے ممبر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق ترکی کی تحقیقات میں رخنے ڈالے۔ یاد رہے کہ جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کر دیا گیا تھا اور ان کے جسم کے اعضا سعودی قونصلر جنرل کے گھر کے باغ سے برآمد ہوئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply