• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جعلی بینک اکاؤنٹس کیس:زرداری، مراد علی شاہ نےنظرثانی اپیل دائر کردی

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس:زرداری، مراد علی شاہ نےنظرثانی اپیل دائر کردی

اسلام آباد:جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔

ہفتے کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بعد سابق صدرآصف علی زرداری بھی متحر ک ہوگئے ،آصف زرداری نے نظرثانی درخواست کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کی جانب سے جمع کروائی گئی ،جس  میں نظرثانی اپیل 12 فروری مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نیب کی جانب سے جعلی بینک اکاؤنٹس معاملے کی کاروائی کا سامنا ہے ،مؤکل الزامات ثابت ہونے تک معصوم ہے اور انہیں بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کردی ،جس میں وفاق، نیب اور جے آئی ٹی کوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ سندھ اسمبلی میں شوگرملز کو سبسڈی کی قرارداد تحریک انصاف کے خرم شیرزمان نے پیش کی تھی اسمبلی نے سبسڈی دینے کی منظوردی تھی ۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی جعلی اکاونٹس ٹرانزیکشنزثابت نہ کرسکی مقدمہ کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی اور عمل درآمد بینچ کی تشکیل کا جوازنہیں  ،تحریری فیصلے میں جے آئی ٹی رپورٹ سے نام نکالنے کے زبانی حکم کو شامل نہیں کیا گیا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply