• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انجیلینا جولی کا میانمار حکومت سے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ

انجیلینا جولی کا میانمار حکومت سے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ

شہرہ آفاق اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے پناہ گزین انجیلینا جولی نے میانمار حکومت سے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی انجیلینا جولی نے بنگلا دیش میں قائم روہنگیا پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا۔ ان کیمپوں میں لگ بھگ 10 لاکھ روہنگیا مسلمان پناہ گزین قیام پذیرہیں۔

اس موقع پرانجیلینا جولی کا کہنا تھا کہ میانمار حکومت رکھائن میں روہنگیا  کے مسلمانوں پر مظالم کو رکوانے کے لیے بدھ مت کے شدت پسندوں اور فوجیوں کے خلاف کارروائی کرے۔

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو اپنے وطن جانے اور آباد ہونے کا حق حاصل ہے، میانمار حکومت کو پناہ گزینوں کی آبادکاری کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انجیلینا جولی نے پناہ گزین کیمپوں مقیم افراد سے ملاقات کیں اور ان کو درپیش مسائل اور مشکلات پر تبادلہ خیال کیا اور بہتر سہولیات کی فراہمی پر بنگلادیشی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply