• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گاندھی کے مجسمے پر فائرنگ کرنے والی بی جے پی رہنما گرفتار

گاندھی کے مجسمے پر فائرنگ کرنے والی بی جے پی رہنما گرفتار

بھارت میں مہاتما گاندھی کے قتل کی 70 ویں سالگرہ منانے کی تقریب کے دوران قتل کی ڈرامائی عکاسی کرنے پر دائیں جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 شدت پسند رہنما کو حراست میں لے لیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتما گاندھی کے قتل کے 17 سال مکمل ہونے پر شدت پسند جماعت ہندو مہا سبھا نے ایک تقریب رکھی جس میں خاتون رہنما پوجا پانڈے نے پستول سے مہاتما گاندھی کے مجسمے کو گولی مار کر قتل کی ڈرامائی عکاسی کی۔

پوجا پانڈے نے نہ صرف گاندھی کے مجسمے کو گولی ماری بلکہ گاندھی کے قاتل نتھو رام گوڈسے کے مجسمے کو ہار بھی پہنائے۔ پوجا پانڈے کی ان حرکات کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر خاتون سمیت ہندو جماعت مہا سبھا کے 3 رہنما کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمے میں 12 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ ہندو رہنما موہن داس کرم چند گاندھی کو شدت پسند ہندو جماعت کے کارکن نتھو رام گوڈسے نے 30 جنوری 1948 کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply