ترینے چلی گئی۔۔۔۔۔ فیصل نواز چوہدری

آج صبح ہانسن کا فون آیا کہ ” ترینے” اپنے اللہ کے پاس چلی گئی اور اتوار کو اس کا جنازہ اوسلو کتھولک چرچ میں تین بجے ھو گا۔۔۔۔

میری سوچ  مجھے آج سے کئی سال پیچھے “پوسٹ بنک” کی چودھویں منزل پر لے گئی۔ جہاں وہ میرے ساتھ کام کرتی تھی۔ بلکہ ہمارا دونوں کا کمپیوٹر آمنے سامنے تھا۔
کھڑکی کے ساتھ وہ کھڑی کبھی سمندر میں تیرتی کشتیوں اور کبھی مجھے دیکھتی۔ میری سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ وہ ایسا کیوں کر رہی ھے۔۔۔۔۔
واپس آ کر کہنے لگی۔۔۔

نواز۔۔۔ مجھے تم پر بہت ترس آ رہا ھے۔۔۔۔
میں نے حیرانگی سے پوچھا۔
وہ کیوں؟

کہنے لگی۔۔۔ اس لیے کہ تم مرنے کے بعد دوزخ میں جاؤ گے اور یہ میں نہیں چاہتی۔۔۔۔۔ بہتر ہے کہ تم اسلام چھوڑ کر کتھولک عیسائی مذہب میں آ جاؤ۔ہمارے فادر مارلو کا کہنا ہے  کہ صرف کتھولک ہی جنت میں جائیں گے۔۔۔

میں نے کہا کہ ہمارے مولوی امام مسجد بھی یہی کہتے ہیں کہ صرف مسلمان ہی جنت میں جائیں گے۔ باقی سب دوزخی۔۔۔۔۔۔

نواز سنو۔۔۔ تم نے اس ملک میں رہنا ہے اور تمہاری آئندہ نسلیں یہیں پیدا ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیکن ” ترینے” ناروے تو ایک پروٹسٹنٹ عیسائی ملک ہے۔۔۔

نواز۔ یہ سارے بھی دوزخ میں جائیں گے۔ صرف اور صرف کتھولک ہی جنت میں جائیں گے۔۔۔۔

ٹھیک ہے ترینے ۔ ۔ ۔ میں اس پر غور کروں گا۔۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

اور۔۔۔۔۔۔
آج ترینے جنت میں چلی گئی۔۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply