آمدن میں کمی جان لیوا

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ آمدن میں کمی بیشی براہ راست انسان کی زندگی اور موت کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔ اگر ماہانہ یا سالانہ آمدن میں اچانک کمی آجائے تو وہ انسان کےلئے جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔ میامی یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی تحقیق سائنسی جریدے سرکولیشن میں شائع کی گئی ۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ آمدن میں کمی امراض قلب اور خون کی شریانوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ بعض اوقات تو یہ حادثہ جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔ ماہرین نے آمدن میں کمی کے اثرات جاننے کے لئے 23 سے 35 سال کی عمر کے افراد کا جائزہ لیا۔ امریکہ کے4 شہروں میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے 3937 افراد کو شامل کیا گیا۔ یہ تحقیق 1990 سے 2015تک جاری رہی اور اس کے نتائج حال ہی میں جاری رہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply