• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی افواج روئے زمین پر دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی افواج روئے زمین پر دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی افواج روئے زمین پر دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے ،جو روزانہ کی بنیاد پر فتح حاصل کر رہی ہیں، ہمیں دشمن کو شکست دینے کیلئے متحد رہنا ہوگا۔

بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد کم کریں گے،افغانستان میں قیام امن کیلئے جنگ  میں 7ہزارامریکی مارے گئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے  طالبان سمیت اہم گروپس سے  مذاکرات بھی کئے، ہمیں علم نہیں ہے کہ کوئی معاہدہ ہو گا یا نہیں، 2دہائیوں کی جنگ کے بعد امن کی کوششیں کر رہے ہیں،سیاسی حل کیلئے مذاکرات ضروری ہیں ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزیدکہا کہ  مشرق وسطیٰ میں 19سال سے جنگ لڑرہے ہیں،شام سے فوج واپس بلانے کا وقت آگیا ،شام اور عراق سے داعش کو ختم کردیا،امریکی فوج  دنیا کی طاقت ور ترین فوج ہے،جو روزانہ کی بنیاد پر فتح حاصل کر رہی ہیں،دشمن کو شکست دینے کیلئے متحد رہنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایران کو جوہری ملک بنانے سے روکنے کیلئے معاہدہ کیا، ایران کیخلاف بہت سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ چاہتا ہوں امریکا بڑی تعداد میں لوگ آئیں لیکن قانونی طریقے سے، نہیں چاہتے جنوبی سرحد سے جرائم پیشہ افراد امریکا میں داخل ہوں، وینزویلا کے لوگ آزادی چاہتے ہیں امریکا ان کے ساتھ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

امریکی صدر نے امیگریشن سے متعلق کہا کہ امیگریشن کا محفوظ اورقانونی طریقہ بنانا چاہتے ہیں، ادویات کی قیمتیں اورہیلتھ کیئرکوسستا کرنا چاہتے ہیں، رواں سال امریکی ماہرین پھرخلا میں جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply