وہ امراض جن کی علامات پیروں سے ظاہر ہوتی ہیں

ہمارے پیر ہماری جسمانی صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاتے ہیں۔ یہ آپ کو سنگین امراض جیسے ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے بارے میں کسی ڈاکٹر کا رخ کرنے سے قبل بتا سکتے ہیں۔

ہمیں بس ان علامات کو سمجھنا ہوتا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر تھائی رائیڈ (سانس کی نالی کے قریب موجود غدود) میں مسائل کی علامت ہوسکتے ہیں، خاص طور پر اس وقت جب پیروں کی نمی کا خیال رکھنا بھی بے کار ثابت ہو۔

جب تھائی رائیڈ غدود میں مسئلہ ہو تو وہ تھائی رائیڈ ہارمونز کو تیار کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے جو میٹابولک ریٹ، بلڈ پریشر، پٹھوں کی نشوونما اور اعصابی نظام وغیرہ کے لیے کام کرتے ہیں۔

ایک طبی تحقیق کے مطابق تھائی رائیڈ کے مسائل کے نتیجے میں جلد انتہائی خشک ہوجاتی ہے، خاص طور پر پیروں کی جلد پھٹنے لگتی ہے اور حالت میں بہتری نہ آنے پر ڈاکٹر کا رخ کرنا ہی فائدہ مند ہوتا ہے۔

اگر پیروں کے انگوٹھوں پر موجود بال اچانک غائب ہوجائیں تو یہ خون کی شریانوں کے امراض کی علامت ہوسکتی ہے، کیونکہ اس سے خون کی ناقص گردش کا اشارہ ملتا ہے۔ ایسا ہونے کی صورت میں پیروں میں بالوں کی نشوونما کم ہوجاتی ہے۔ یہ ذیابیطس کی علامت ہوسکتی ہے۔

طبی تحقیق رپورٹس کے مطابق کنٹرول سے باہر گلوکوز لیول اعصاب کو نقصان پہنچاتا ہے اور خون کی گردش متاثر ہوتی ہے، جس کے باعث خون پیروں تک پہنچ نہیں پاتا۔ اگر اس دوران پیروں میں کسی طرح کی چوٹ لگ جائے تو وہ مناسب طریقے سے بھر نہیں پاتا۔

طبی ماہرین کے مطابق زیادہ تر افراد میں ذیابیطس کی تشخیص ہی پیروں کے مسائل سے ہوتی ہے۔

انگوٹھے کا سوج کر پھول جانا، یہ ناقص غذا کے استعمال کی نشاندہی کرنے والی علامت ہے۔ کیونکہ آپ جو کھاتے ہیں اس کے اثرات انگوٹھے کے جوڑوں پر مرتب ہوتے ہیں۔ سرخ گوشت، مچھلی اور الکحل وغیرہ میں پائے جانے والا جز جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار بڑھا دیتا ہے جس کے نتیجے میں پیر کے انگوٹھے سوج کر پھول سکتے ہیں جو انتہائی تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔

پیروں کی انگلیوں کے ناخنوں پر ننھی سرخ لکیریں دل کے انفیکشن کی علامت ثابت ہوسکتی ہیں۔ ماہرین طب کے مطابق خون کی شریانوں کو پہنچنے والے نقصان کے اثرات پیروں کے ناخنوں میں سامنے آتے ہیں۔

ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ناخنوں کے نیچے ننھی رگوں کو خون کی چھوٹی رکاوٹوں سے نقصان پہنچتا ہے اور یہ دل کے اندرونی نظام میں انفیکشن کی علامت ہوتا ہے۔ یہ انفیکشن ہارٹ فیلیئر کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پیروں کی انگلیوں کے سروں کا ہڈی میں تبدیلی آئے بغیر نرم ہوکر پھول جانا پھیپھڑوں کے کینسر یا امراض قلب کی علامت ہوسکتی ہے۔ پیروں کی انگلیوں کے سرے اس وقت پھول جاتے ہیں جب پھیپھڑوں کا کینسر ہو یا شدید انفیکشن ہو، امراض قلب وغیرہ بھی اس کا باعث بنتے ہیں۔ پھیپھڑوں کا کینسر اور امراض قلب شریانوں کی مزاحمت کو کم کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ناخنوں اور انگلیوں میں خون کی روانی بڑھ جاتی ہے جس سے ٹشوز پھول جاتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply