پاکستان کی نامور ماڈل متھیرا آئے روز کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں گردش کرتی رہتی ہیں، گزشتہ دنوں انہیں انتہائی چست لباس کے ساتھ دوپٹہ پہننے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اس کے علاوہ بھی وہ روز بروز کسی نہ کسی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔
انہیں طلاق یافتہ ہونے کے باعث بھی سوشل میڈیا صارفین کے چبھتے کمنٹس کا سامنا رہتا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ خواتین کا طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں، انہیں بھی جینے کا حق ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے متھیرا کو اپنی تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ‘اب یہ تو زیادہ دکھاوا ہورہا ہے، ہمیں معلوم ہے آپ بہت خوبصورت اور نٹ کھٹ ہیں لیکن طلاق شدہ بھی ہیں’۔
متھیرا نے خود پر طلاق شدہ کا لیبل لگانے والوں کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں ہے، اب طلاق شدہ کے لفظ کو بند ہوجانا چاہیئے، ہر لڑکی کو اور طلاق یافتہ خواتین کو بھی جینے کا حق ہے، لہٰذا خود بھی جیو اور دوسروں کو بھی جینے دو’۔
انہوں نے تنقید کرنیوالے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے آپ جیسے مرد اس معاشرے کا حصہ ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں