دلچسپ و عجیب: 158 سالہ خوبرو بھارتی گلوکارہ

ممبئی: کیا آپ کو پتا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والی یہ خوبرو بھارتی گلوکارہ 158 سال کی ہے؟

بیماریوں کے علاج اور انسانوں کو موجود سہولیات کو دیکھتے ہوئے سائنس دانوں کو اس بات کا پختہ یقین ہے کہ مستقبل میں انسان کی اوسط عمر 150 سے 200 سال ہوجائے گی۔

لیکن لگتا ہے سائنس دانوں سے پہلئ گوگل نے عمر بڑھانے کا راز جان لیا ہے، جس کا واضح ثبوت بھارتی گلوکارہ سنندا شرما ہیں جو گوگل کی نظر میں 158 سال کی ہیں۔

گلوکارہ سنندا شرما نے حال ہی میں بولی وڈ فلم ‘لُکا چھپی’ کا ریمکس گانا گایا ہے۔ میکا سنگھ اور سنندا شرما کی آواز نے ‘پوسٹر لگوادو بازار میں’ گانے کا لطف دوبالا کردیا ہے۔

سنندا شرما خالص پنجابی ہیں جو 1992 کو بھارتی پنجاب کے شہر فتح گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ اگر ان کی اصل عمر دیکھی جائے تو وہ لگ بھگ 27 سال بنتی ہے، لیکن گوگل نے انہیں 158 سال کا قرار دے رکھا ہے۔

Untitled-1

اگر آپ گوگل پر سنندا شرما (Sunanda Sharma) کا نام سرچ کریں تو گوگل کی 158 سال والی غلطی پر آپ کی نظر پڑے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کیا اس کے بعد بھی آپ اپنی تعلیم میں گوگل کی مدد حاصل کریں گے؟

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply