عمر اکمل خود اپنا دشمن ہے، وقار یونس

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سابق کوچ وقار یونس نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کرکٹر عمر اکمل کے درمیان جاری تنازع کو بات چیت سے حل کرنے کی تجویز دی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ عمر اکمل اپنا دشمن خود ہے، اس نے ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور مجھے اس پر ترس آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شو کاز نوٹسز مسائل کا حل نہیں ہوسکتے اور پی سی بی کو مکی آرتھر اور عمر اکمل کے درمیان معاملے کو باہمی مشاورت سے حل کرنا چاہیے۔وقار یونس نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے انکی رپورٹ پر پی سی بی کا عملدرآمد کرانا خوش آئند بات ہے، میری رپورٹ پر عمل کر کے ٹیم صحیح ٹریک پر آئی اور فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطان کے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے رابطہ ضرور ہوا تھا لیکن معاملات طے نہ پا سکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply