• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • منی لانڈرنگ کیس:کے کے ایف کی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

منی لانڈرنگ کیس:کے کے ایف کی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)نے خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف)کی گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق،ہفتے کو خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) منی لانڈرنگ کیس میں بانی متحدہ اور دیگر ملزمان کیخلاف اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور ایف آئی اے نے ’کے کے ایف‘ کی 48 گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلے میں ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کو خط لکھ کر ادارے کی 48 گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

اپنے خط میں ایف آئی نے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن کی گاڑیاں کس کے نام ہیں اس بارے میں تفصیلات دی جائیں۔

ایف آئی اے نے فاؤنڈیشن کی کسی بھی گاڑی کی ملکیت تبدیل کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایف آئی اے نے خط کی نقول انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں بھی جمع کروا دی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply