• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چھوٹے بچوں کے فون پر نظر رکھنے کے لیے حیران کن ایپلی کیشن انسٹال

چھوٹے بچوں کے فون پر نظر رکھنے کے لیے حیران کن ایپلی کیشن انسٹال

پیرنٹل کنٹرولز ٹولز یا ایپلی کیشنز سے والدین ا پنے بچوں کے سمارٹ فونز میں ایپس تک رسائی اور موبائل کے مجموعی استعمال کے حوالے سے کچھ پابندیاں لاگو کر سکتے ہیں۔ اس سے چھوٹے بچوں کو سمارٹ فون کا استعمال سکھانے میں کافی مدد ملتی ہے۔اس کے لیے بے شمار پریمیم اور مفت ایپلی کیشنز دستیاب ہیں۔تاہم پیرنٹل کنٹرول کے لیے ایپل اور گوگل کے اپنے ٹولز سب سے بہترین ہیں۔

ایپل سکرین ٹائم
ایپل کی سکرین ٹائم آئی او ایس 12 میں شامل کیے گئے مفت پیرنٹل کنٹرول ٹولز کا سیٹ ہے۔اس سے والدین اپنے بچوں کے آئی فون یا آئی پیڈ کو دور رہتے ہوئے کنٹرول کر سکتے ہیں۔اس سے والدین بچوں کے مخصوص ایپلی کیشنز، ایپلی کیشنز کی کیٹیگری یا موبائل فون کے مجموعی استعمال کی حد کا تعین کر سکتے ہیں۔والدین بچوں کے سونے کے وقت پر فون کے استعمال پر بالکل پابندی بھی لگا سکتے ہیں۔ایپل سکرین ٹائمز کے ٹولز کا سیٹ اپ کچھ آسان نہیں لیکن یہ والدین کو بچوں کی آئی او ایس ڈیوائسز کے ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر پر بہترین کنٹرول دیتا ہے۔ایپل سکرین ٹائم کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors

گوگل فیملی لنک
گوگل فیملی لنک (Google Family Link) ایک مفت ایپلی کیشن ہےجسے والدین اپنے اینڈروئیڈ یا آئی فون میں انسٹال کر کے اپنے بچوں کے فون کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔گوگل فیملی لنک سے والدین بچوں کے موبائل استعمال کرنے کی حد کا تعین کر سکتے ہیں اور رات کے اوقات میں فون کےا ستعمال پر پابندی عائد کر سکتے ہیں۔گوگل فیملی لنک کو صرف 13 سال سے چھوٹے بچوں کے فون کوکنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ایک بار بچے کی عمر 13 سال ہو جائے تو وہ خود اپنا گوگل اکاؤنٹ بنا کر والدین کی مانیٹرنگ کے آپشن کو ختم کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply