فلسطینی وزیراعظم رمی حمد اللہ کابینہ سمیت مستعفی

فلسطین کے وزیر اعظم رمی حمداللہ اور ان کی پوری کابینہ نے اپنا استعفیٰ صدر محمود عباس کو پیش کردیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم رمی حمد اللہ اپنی کابینہ سمیت مستعفیٰ ہوگئے اور انہوں نے اپنے استعفے صدر محمود عباس کو پیش کردیے۔رمی حمداللہ کی جماعت قومی اتحاد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم اور کابینہ کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔دوسری جانب صدر محمود عباس نے رمی حمداللہ کی حکومت کے مستعفی ہونے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل محمود عباس کی جماعت فتح نے اپنے اجلاس میں یہ سفارش کی تھی کہ حکومت کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ رمی حمد اللہ ایک ممتاز ماہر تعلیم ہیں اور ان کی قیادت میں 2014ء میں قومی اتحاد کی حکومت تشکیل پائی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply