• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہباز شریف،سعد رفیق کی گرفتاری پر حکومت ،نیب سے جواب طلب

شہباز شریف،سعد رفیق کی گرفتاری پر حکومت ،نیب سے جواب طلب

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اورمسلم لیگ ن کے رہنماء سعد رفیق گرفتاری کیخلاف دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور نیب سے جواب طلب کرلیا۔

منگل کو  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی، جس میں شہباز شریف اور خواجہ برادران کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب انویسٹی گیشن مکمل کئے بغیر کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا ،ملزم کو گرفتاری کی وجوہات بتائے بغیر گرفتار کرلینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، نیب آرڈیننس کی سیکشن 24اے اور 24ڈی آئین سے متصادم ہیں لہٰذا انہیں کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو رہا کرنے کا حکم صادر کیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دلائل سننے کے بعد عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور نیب سے جواب طلب کرلیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply