• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آبادہائیکورٹ:زرداری کی نااہلی کیلئے درخواستوں پراعتراضات ختم

اسلام آبادہائیکورٹ:زرداری کی نااہلی کیلئے درخواستوں پراعتراضات ختم

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواستوں پراعتراضات ختم کرتے ہوئے سماعت کیلئے مقررکرنے کی ہدایت کردی ۔ منگل کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کی درخواستوں کی سماعت کی ۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے سیاسی مقدمات عدالت میں لانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس درخواست کا متعلقہ فورم الیکشن کمیشن ہے تفتیشی اداروں سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں، سیاسی معاملات کوسیاسی فورم پرحل کیا جانا چاہیے ۔ چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے کہ جانتے ہیں کتنے مقدمات زیرالتواہیں، درخواست کوترجیح کیسے دیں جیلوں میں بیٹھے لوگ انصاف کے منتظرمقدمات کوترجیح دینی چاہیے ۔

اس وقت پارلیمنٹ کومضبوط اورمقدم ہونا چاہیے اورمعاملات وہاں ہی طے ہونے چاہیں پارلیمنٹ کمیٹی بنا دینی چاہیے ۔

وکیل درخواستگزارنے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن متعلقہ فورم نہیں ہے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے ،آصف زرداری نے اثاثے چھپانے کی دستاویزات بھی موجود ہیں۔

عدالت نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں پر اعتراضات دور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو درخواستیں دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر درخواستیں  ترجیحی بنیادوں پر سننے اور عوامی مفاد کے نقطے پر عدالت کو مطمئن کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے عثمان ڈاراورخرم شیرزمان نے درخواست دائرکی تھیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply