نیپال کے بلے باز روہت پادل ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں نصف سنچری بنانے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق روہت پادل نے ہفتہ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ففٹی بنا کر سابق پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی کا کم عمری میں ون ڈے انٹرنیشنل ففٹی بنانے کا 23 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

At the age of just 16 years and 146 days, Nepal's Rohit Paudel today became the youngest man to hit an international half-century, beating the likes of @sachin_rt and @SAfridiOfficial! ?? ?
➡️ https://t.co/lRo5UTfuFd pic.twitter.com/qsqZQDYX5y
— ICC (@ICC) January 26, 2019
پادل نے 16 برس اور 146 دنوں کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا، جبکہ آفریدی نے 16 برس اور 217 دنوں کی عمر میں ون ڈے انٹرنیشنل نصف سنچری اسکور کر کے عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں