منی بجٹ کے باعث 7ارب روپے ریونیو کم ہو گا، عبدالرزاق

 وزیراعظم کے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدرزاق دائود نے کہا ہے کہ منی بجٹ اقدامات کے باعث 7 ارب روپے ریونیو کمی کا سامنا ہوگا۔ کراچی میں بین الاقوامی سٹیل کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا کہ انٹر نیشنل سٹیل کی پیداوار سالانہ 10 لاکھ ٹن پر پہنچے پر خوشی ہے، ابھی ہم پیچھے ہیں مگر اب سٹیل کے شعبے میں کچھ بہتری ہورہی ہے، پاکستان میں سٹیل کی سالانہ طلب 60 لاکھ ٹن ہے اور پیداواری صلاحیت 3 لاکھ ٹن تھی، پاکستان سٹیل کی درآمد پر سالانہ 2 ارب ڈالر خرچ کرتا ہے، اس صنعت کے فروغ سے سالانہ دو ارب ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لئے کرنٹ اکائونٹ اور مالیاتی خسارہ بڑے چیلینجز ہیں، موجودہ حکومت مشاورت کے بغیر کوئی پالیسی نہیں بنائے گی، منی بجٹ آئندہ 5سے7دن میں منظور ہوجائے گا، جس کے بعد نیشنل ٹیرف پالیسی پر کام شروع ہوگا، جو آئندہ 3 سے 4 سال کے لئے ہوگی ، اس میں کسٹمز کے7000 ٹیرف لائین پر نظر ثانی کی جائے گی، منی بجٹ ہماری سمت کا تعین کر رہا ہے، پاکستان میں بجٹ بنانا روایتی طورپر ایک نمبر گیم رہا ہے، اور اس بار حکومت نے اس روایت کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔  انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تاجر برادری کی نمائندہ حکومت ہے جو تجارت وصنعت کے فروغ کے لئے کام کرے گی، منی بجٹ اقدامات کی وجہ سے 7 ارب روپے ریونیو کی کمی کا سامنا ہوگا، ہمیں صنعتی پالیسی کی ضرورت ہے جو میرے ذہن میں ہے جسے حتمی شکل دینے کے لئے جلد چیمبرز آف کامرس کے مشاورتی دورے کروں گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply