بھارت کا یوم جمہوریہ،مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ

بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو حق خودارادیت نہ دینے پر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔  کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔ حریت رہنمائوں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے دی گئی یوم سیاہ کی کال پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے اور تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔ یوم سیاہ کے موقع پر بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے یوم جمہوریہ سے پہلے ہی وادی بھر میں بھارتی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے۔ شہریوں کا احتجاج روکنے کے لئے سری نگر میں جگہ جگہ رکاوٹیں اور پولیس چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں شہریوں اور گاڑیوں کی تلاشی کے ساتھ داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکیورٹی بڑھادی گئی ، جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب سری نگر کے علاقے خونموہ میں بھارتی فورسز نے ایک بار پھر بربریت اورجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے مزید 2 نوجوان کشمیریوں کو شہید کردیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply