• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تجاوزات آپریشن کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا اعلان

تجاوزات آپریشن کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے تجاوزات آپریشن کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سعید غنی اور مشیراطلاعات مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کمرشل ہوجانے والی عمارتوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مسئلہ حل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی ہال کے مالکان نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے، لیکن غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انھوں نے ایم کیو ایم کے خلاف رفاہی پلاٹوں پر قبضے کا بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ سندھ حکومت ایم کیو ایم کے کرتوتوں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply