اصلاح ضروری ہے۔۔۔۔۔نمرہ شیخ

ابھی ‏انو بھائی  پارک کراچی میں کچھ لوگ فٹبال کھیل رہے تھے۔۔ کھیلیں بالکل کھیلیں یہ آپکا حق ہے ۔لیکن باہر سڑک پر آنےوالی ٹریفک کاخیال کریں۔ ابھی کھیلتے ہوئے باہر آنے والی ایک گیند سے میرا بھائی  ایک حادثے کا شکار ہواہے۔گیندچلتی موٹرسائیکل میں آگئی  جس سے موٹر سائیکل کاجونقصان ہوا سو ہوا لیکن میرے بھائی  کا ہاتھ دو جگہ سے فریکچر ہوا اور کئی  چوٹیں لگی۔
‏اس پر یہ کہ کھیلنے والے باہر آکر دیکھ بھی نہیں رہے کہ ہوا کیا ہے
کیا کسی کی زندگی اتنی معمولی ہے ؟؟
ہم حکمرانوں سے، اداروں سے شکایت کرتے ہیں  لیکن ہم خود کیا کر رہے ہیں؟؟
ہم اپنے حکمرانوں کو ،اداروں کو، ہر بات کا قصور وار ٹھہرا دیتے ہیں ہماری عادت بن چکی  ہے یہ۔ ہر غلطی انتظامیہ پر ڈالنا ہمارا قومی فریضہ ہے ، ہماری خود کوئی  ذمہ داری نہیں ہے
انتظامیہ نے کھیل کے میدان فراہم کیے ہیں لیکن اب انتظامیہ آپ کو کھیلنے کے آداب نہیں سکھا سکتی۔
کھیلنے کا شوق ضرور رکھیں لیکن ہر کھیل کے آداب ہوتے ہیں ۔ اگر آپ کی وجہ سے کسی کو حادثہ پیش آیا ہے تو آپ کا فرض بنتا ہے آپ اسکو قریبی ہسپتال پہنچا دیں گھر والوں کو اطلاع کردیں معذرت کریں ۔۔
خدارا کسی کی زندگی سے مت کھیلیں ۔ جو کھیل کھیلنا ہو کھیلیں لیکن احتیاط کے ساتھ  ہر ایک زندگی قیمتی ہے ،آپ کی بے احتیاطی کسی کا نقصان کرسکتی ہے ۔۔
پارک کی انتظامیہ میچ کھیلنے والی ٹیم کے خلاف ایکشن لے تاکہ آئندہ کسی حادثے سے بچا جاسکے ۔ ہماری قوم انسانیت کھوتی جارہی ہے۔ معذرت اور اصلاح کرنا ناپید ہوگیا ہے ۔۔۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply