• صفحہ اول
  • /
  • کالم
  • /
  • اسد عمر کا منی بجٹ اور اپوزیشن کا رد عمل۔۔۔۔رضوان ظفر گورمانی

اسد عمر کا منی بجٹ اور اپوزیشن کا رد عمل۔۔۔۔رضوان ظفر گورمانی

کئی دنوں سے چرچا تھا کہ منی بجٹ آنے والا ہے اپوزیشن چیلوں کی مانند بے چارے اسد عمر پر جھپٹنے اور نوچنے کو تیار بیٹھی تھی میڈیا نے بھی نیزے بھالے تیز کر کے میز پر سجا دئیے تھے عوام بے چاری بھی بولائی بولائی پھر رہی تھی کہ نہیں معلوم اس منی بجٹ میں ان پر کونسا بم گرنے والا ہے منی بجٹ کی تاریخ کو بڑھایا گیا کیونکہ عمران خان کا دورہ قطر بیچ میں آ گیا تھا آخر کار اسد عمر نے منی بجٹ پیش کر دیا اوپر بیان کئے گئے تمام خدشات کے برعکس منی بجٹ در اصل منی اصلاحات پیکج نکلا وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سجی دکھا کر کھبی مارنے کی بھرپور سعی کی اور اپوزیشن کی چیخ و پکار سے محسوس بھی ہوا کہ جیسے واقعی ان کو پڑی ہو اس منی بجٹ میں چیدہ چیدہ نکات یہ تھے شادی ہالوں پر ٹیکس 15ہزار کم,گھر کے لیے قرض پر ٹیکس 19فیصد کم,سٹاک ٹریڈنگ پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم ,50ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر عائد ٹیکس ختم , اخبارات کے لیے نیوز پرنٹ پر عائد ٹیکس مکمل ختم, نان بینکنگ کمپنیز پر عائد سپر ٹیکس ختم,نئی صنعتوں کو پانچ سال تک انکم ٹیکس کی مکمل چھوٹ ,صنعتی زون کے مشینری ٹیکس سے مستثنٰی قرار , نان فائلرز کے لیے گاڑی خریدنے پر عائد پابندی ختم , چھوٹے موبائل فون پر ٹیکس 350 روپے کم,مہنگے فون اور بڑی گاڑیاں درآمد کرنے پر ٹیکس بڑھا دیا گیا اور خام مال کی درآمد پر مجموعی طور پر 600ارب کا ٹیکس ریلیف دیا گیا ۔۔۔۔

یہ ہے وہ منی بجٹ جو  حکومت نے قومی اسمبلی کے سامنے رکھا اب اس منی بجٹ کے پیش نظر تحریک انصاف والے بغلیں بجا رہے ہیں کہ اپوزیشن تو کہہ رہی تھی کہ ٹیکسوں کا نیا طوفان آنے والا ہے لیکن اعداد و شمار تو کچھ اور ہی کہہ رہے ہیں اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ اس منی بجٹ کو لے کر اپوزیشن اور میڈیا کے بہت سے ہدائف اور عوام کو کافی خدشات تھے لیکن ہوا اس کے برعکس لیکن اس منی بجٹ کو اتنی ہائپ ملنے میں تحریک انصاف کا بھی اتنا ہی بڑا ہاتھ ہے جتنا اپوزیشن اور میڈیا کا تحریک انصاف اگر چاہتی تو اک بیان میں ہی واضح کر سکتی تھی کہ منی بجٹ میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا رہا مگر شاید اسد عمر اور ٹیم سرپرائز دے کر سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور اپوزیشن کو خجالت سے دوچار کرنا چاہتی تھی جس میں وہ بڑی حد تک کامیاب بھی ہوئے اپوزیشن نے اسد عمر کی تقریر سنے بغیر ہی مسترد کردی اور بل کی کاپیاں بھی پڑھے بغیر پھاڑ دیں حالانکہ عوام نے انہیں شور شرابا کرنے کے لیے نہیں بلکہ قانون سازی کرنے کے لیے ایوان میں بھیجا تھا اگر بل کے مسودے سے اتفاق نہیں ہے تو کم از کم اسے پڑھ تو لیا جاتا یقیناً ان اصلاحات میں ایسا کچھ نہیں جس کو بنیاد بنا کر اپوزیشن اپنے اس احتجاج کو جسٹیفائی کر سکے دوسری طرف اس منی بجٹ کو تحریک انصاف کی شوبازی ہی کہا جا سکتا ہے جسے منی بجٹ کہہ کر اور پارلیمنٹ کی پیالی میں اتنا طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی۔یہ معمول کے معاشی اقدامات تھے جن کا اعلان ایک پریس کانفرنس کرکے کیا جاسکتا تھا۔اسمبلی اجلاس منی بجٹ کی گردان سے ہائیپ وقت اور پیسہ ضائع کرنے کی ضرورت نہیں تھی اور سب سے اہم منی بجٹ میں بجٹ خسارے جیسے اہم معاملات تو اس تقریر کا حصہ ہی نہیں بنائے گئے۔بلکہ اسد عمر نے بجٹ اور دیگر اعداد و شمار کو اک دو جملوں میں گول مول کر کے بیان کر دیا اور اپوزیشن نے اتنی غیر اہم تقریر پر شور و غل مچاکر اتنی اہمیت دے دی۔

Advertisements
julia rana solicitors

کل ملا کر بات یہ ہے کہ منی بجٹ کے لفافے میں پیش کردہ یہ اصلاحات یقیناً مثبت اقدام ہے اور اسد عمر کو فیس سیونگ کا موقع فراہم کر گئی ہیں ورنہ وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اسد عمر کو پارٹی کے اندر اور پارٹی سے باہر سے جس طرح ٹارگٹ کیا جا رہا تھا ان پر یقیناً بہت دباؤ تھا اب انہیں کچھ عرصے کے لیے ریلیف ضرور ملا ہو گا لیکن کہانی اتنی سادہ نہیں ہے آئی ایم ایف کے عفریت سے جان چھڑانا بھلے سننے میں خوشگوار محسوس ہوتا ہو مگر ہنوز دلی دور است میں حکومت کی ان اصلاحات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید کرتا ہوں کہ ملک کے معاشی بحران چھپے ٹیکس خوروں اور کرپشن کے پیسے کو باہر نکالنے کے لیے اسد عمر بولڈ فیصلے لیں گے انہیں مودی کی طرز پر اچانک کرنسی کی تبدیلی اور پانچ ہزار کے نوٹ کی بندش کا قدم اٹھانا ہو گا زرعی ملک کی زرعی اجناس کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے اقدامات اٹھانے ہوں گے کسان کو شوگر مل نرغے سے نکال کر دیگر فصلات کی جانب جانے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے ملتان میں آموں کے باغات کی کٹائی روکنا ہو گی ایران کو پھر سے مالٹے اور چاول خریدنے پر راضی کرنا ہو گا ایران جاپان اور ناروے جیسے ممالک جنہوں نے پاکستان کی سبزیوں اور پھلوں پر اعتماد کھو دیا ہے انہیں اپنا مال خریدنے پر راضی کرنا ہو گا ریکوڈک اور سینڈک کے ذخائر میں جاری غبن کو روکنا ہو گا سیاحت کو فروغ دینا ہو گا آٹو موبائیل انڈسٹری میں ایمرجنسی اصلاحات لانی ہوں گی ملک میں صرف دو کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کر کے دیگر گاڑیوں کو لانچ کرنے کی اجازت دینا ہو گی ملک میں خود سے موبائیل گاڑیاں اور دیگر مصنوعات بنانے کے کام کا آغاز کرنا ہو گا مین پاور کو بیرون ممالک بھیجنے پر دوست ممالک کو راضی کرنا ہو گا بیان کردہ تمام تجاویز الگ سے اک اک تحریر کی متقاضی ہیں لیکن چونکہ آپ ماہر معشیت ہیں اور حکومت میں ہیں تو بہتر سمجھتے ہوں گے کہ ملک میں گاڑیاں نہیں بنائی جا سکتیں کیوں سینڈیک کا سونا نکالنے والی چائنہ کی کمپنی جھاڑو تک چین سے منگواتی ہے اور کیسے دس ٹن سونے کاپر کو دو ٹن ظاہر کرتی ہے کیوں آم کینو سیب پیاز آلو دودھ گندم گوشت پیدا کرنے والے پہلے دس ممالک میں شامل پاکستان کی اجناس عالمی مارکیٹ میں اعتماد کھو چکی ہیں کیسے شوگر ملز تاخیر سے چلا کر کسان کو دیگر فصلیں کاشت کرنے روکا جاتا ہے کیوں سیاح پاکستان کا رخ نہیں کرتے کیوں ہمارے تاریخی آثار قدیمہ بربادی کے دہانے پر ہیں مانا آپ کرپٹ نہیں ہیں مانا آپ ملک کے ساتھ مخلص ہیں مگر ذاتی اوصاف سے معاشی خوشحالی نہیں آتی آپ کو بولڈ فیصلے لینے ہوں گے

Facebook Comments

رضوان گورمانی
سرائیکی وسیب سے ایک توانا اور نوجوان آواز، کالم نگار روزنامہ خبریں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply