دکی میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں 4 کان کن دب گئے جب کہ ریسکیو آپریشن میں شامل دو امدادی کارکن بھی جاں بحق ہوگئے

بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا جس کے باعث 4 کان کن دب گئے، کان میں دبے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔آپریشن کے دوران ریسکیو کے لیے جانیوالے 2امدادی کارکن جاں بحق جب کہ 9 زہریلی گیس کے باعث بے ہوش ہوگئے جنہیں کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران دب جانیوالے 4 مزدوروں میں سے ایک کان کن کی لاش نکال لی گئی ہے جب کہ دیگر 3 کو نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس کے مطابق ضلع دکی میں کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کان بیٹھ گئی، کان کی گہرائی 1700 فٹ ہے جب کہ آپریشن جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply