• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • بک ریویو/کندقلم کی جیبھ۔۔ فیروز ناطق خسرو/تبصرہ : محمد فیاض حسرت

بک ریویو/کندقلم کی جیبھ۔۔ فیروز ناطق خسرو/تبصرہ : محمد فیاض حسرت

اس بک ریویو سیریز میں فیروز ناطق صاحب کی تمام کتابو ں پر تبصرہ قارئیں کی نذر کیا جائے گا،یہ اسی سلسلے کی  تیسری  کڑی ہے۔

اِس کتاب کو اگر کھول کر پڑھا بھی نہ جائے صرف دیدار ہی کر لیا جائےتو اتنا بھی قاری کے لیے فائدے سے خالی نہیں ۔ اب کوئی یہ سوچے کہ بھلا اِس کتاب کو محض دیکھ لینے سے کیا حاصل ہونا ہے یا یہ کہے کہ یہ تو سراسر فالتو بات کہہ دی ۔ تو اُسے میں یہ بتلاؤں کہ کتاب کو محض دیکھنے سے آپ کو ایک خوبصورت بات ملے گی اور آپ اُسے پڑھنے سے قاصر نہ رہیں گے یوں کتاب کا مطالعہ کرنے سے بھی آپ قاصر نہ رہیں گے ۔
میں ڈھونڈتا رہتا ہوں سورج کو اندھیروں میں
ہیں لفظ مرے روشن ، تختی مری کالی ہے ( فیروز خسرو)

کتاب ” کند قلم کی جیبھ ” کئی موضوعات  پر مضامین ، کئی اچھے سخنوروں کی سخنوری پہ تبصرے اور چند افسانوں پر مشتمل ہے ۔ چونکہ کتاب کا زیادہ حصہ تبصروں پر مشتمل ہے اس لیے کچھ اِس پہلو پہ میرا نقطہ ءِ نظر یا میری سمجھ کے چند الفاظ بیان کیے دیتا ہوں ۔
کسی بھی پہلو پہ تبصرہ کرنا کوئی معمولی کام نہیں کیونکہ تبصرہ تبھی ہو پائے گا جب آپ اُس پہلو کو گہرائی سے سمجھتے ہوں اور اِ س عمل کے پیچھے آپ کے پاس مطالعہ ہو ۔مثال کے طور پر کسی بھی موضوع کی ایک کتاب اور اُس پہ آپ نے تبصرہ لکھنا ہو تو کیا بس اتنا کافی ہے کہ آپ اُس کتاب کا اچھی طرح مطالعہ کر لیں اور تبصرہ لکھیں ؟ جی بالکل بھی نہیں ، اُس کتاب کا مطالعہ ٹھیک طرح سے کر لینا ہی کافی نہیں بلکہ اُس موضوع پر پہلے سے موجود کتابوں کے ساتھ بھی آپ نے رابطہ قائم کرنا ہے ۔ یعنی ، مصنف نے جو بات بیان کی ہے اُس کو من و عن تسلیم نہیں کرنا بلکہ اُسے تسلیم کرنے یا ماننے میں آپ کی بھی کچھ تحقیق ہونی چاہیے ۔
جب کوئی شخص کسی فن میں مہارت حاصل کر لے اور اُسے کہا جائے کہ وہ اُس فن بارے اپنی کچھ رائے پیش کرے یا تبصرہ کرے تو وہ کیا ہی خوب ساماں ہوتا ہے ۔وہ شخص اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے تو سامعین بھر پور خوش اسلوبی اور پوری دلجمعی کے ساتھ تبصرہ سنتے ہیں۔اور اگر تبصرہ تحریری صورت میں ہو تو قارئین پڑھتے ہوئے زیادہ لطف اٹھاتے ہیں ۔
مصنف نے بڑی شائستگی ،عمدگی اور دیانتداری سے تبصرے پیش کیے ۔یعنی، کتاب میں موجود خامیوں اور خوبیوں کو پوری طرح سے  سامنے رکھنا یا واضح کر دینا ۔ اِس بات کا اندازہ تبھی ممکن ہو گا کہ آپ کسی سخنور کی تخلیق کا مطالعہ کر چکے ہوں اور اُس کے بعد اُسی تخلیق پہ آپ کو تبصرہ پڑھنے کو ملے ، مجھے یہ سعادت  حاصل  ہوئی کہ اتفاقاً میں پہلے چند تخلیقات کا مطالعہ کر چکا تھا ۔ دوسرے پیرے میں جو بات میں نے بیان کی وہ اسی کتاب کا کچھ حاصل ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اب بات کی جائے کتاب میں موجود چند افسانوں کی ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اِس کتاب کا آخری حصہ پڑھ لینے کے بعدقاری مطمئن نہیں ہوتا ہر قاری کو ایک تمنا ،آرزو کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، قاری کو تمنا ہو تو بس یہی تمنا ہوتی ہے کہ کاش مصنف کچھ مزید افسانے کتاب میں شامل کرتا ۔ بلکہ قاری مصنف سے گلہ بھی کر گزرتا ہے کہ کیوں مصنف نے مزید افسانے کتاب میں شامل نہیں کیے۔ یہ کیا کہ قاری کی پیاس میں شدت کا اضافہ کر کے اُسے چھوڑ دیا ۔
خدا خسرو صاحب کو لمبی عمر، صحت و تندرستی و خوشیوں کے ساتھ سلامت رکھے ۔ آمین

Facebook Comments

محمد فیاض حسرت
تحریر اور شاعری کے فن سے کچھ واقفیت۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply