• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان

بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان

کراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے شہر بھر میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف مہم شروع کر دی گئی ہے، قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے صارفین سہولت کیمپس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بیس جنوری کے بعد نادہندگان اور بجلی چوروں  کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ قانونی کارروائی سے  بچنے کے لیے صارفین کے الیکٹرک کسٹمر کیئر سینٹرز اورسہولت کیمپس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں قائم سہولت کیمپس پر صارفین واجبات کی آسان ادائیگی کے علاوہ نئے کنکشنز کی رجسٹریشن بھی کرواسکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی، چیف ڈسٹری بیوشن افسرعامر ضیاء اور دیگر اعلیٰ افسران نے کیمپس کے دورے کیے اور صارفین کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply