ایرون فنچ اور عثمان خواجہ پاکستان آنے کیلئے تیار

پاکستان کرکٹ کے لیئے اچھی خبر ہے، آسٹریلیا کے ون ڈے کپتان ایرون فنچ اورعثمان خواجہ نے پاکستان میں کھیلنے پررضامندی کا اظہارکردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ کہتے ہیں کہ پاکستان میں جاکر کھیل سکتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ کرکٹ آسٹریلیا نے کرنا ہے۔

ایرون فنچ پاکستان کے فین ہیں اور کہتے ہیں وہاں گراؤنڈآباد ہونے چاہیئں۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ میں بھی پاکستانی ہوں، وہاں جانے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

پاکستان میں کھیلنے کیلیے دونوں کھلاڑی تو راضی ہیں، مگر فیصلہ آسٹریلوی بورڈ پر چھوڑ رکھا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply